Gazal

ہر شخص کو آپ کی ضرورت ہے،

❤️ جناب ❤️

صرف اپنی ضرورت تک۔

 کہ عقلمند وہ ہے جو

موت سے پہلے موت کی تیاری کر لے...🍂

: دنیا کا ہر تعلق ایک غلامی ہے آپ جیتنے تنہا ہیں اتنے آزاد ہیں۔۔۔🍂

 ‏پچھتائیں گے اک روز کڑی دھوپ پڑی تو

جو لوگ محبت کے شجر کاٹ رہے ہیں .

 ‏کہ دل تم بن کہیں لگتا نہیں ہم کیا کریں 💔

 میں کب کہتا ہو کہ گلے کا ہار ہو جاؤ.

وہی سے لوٹ جانا جہاں بے زار ہو جاؤ.

: آنسو وہ خاموش دعا ہے😓🍂

جو صرف رب ہی سن سکتا ہے💛💯


: مت پوچھ اے چاند میرے جاگنے کی وجہ 

وہ تیرا ہی ہم شکل ہے جو سونے نہیں دیتا💔

مر جاؤ گی کسی بے وفا کے لیے🌚

تمھاری ماں نے تمھیں اسلیے پیدا نہیں کیا یار💔🌸


گلاب جیسی ہوں، گلاب لگتی ہوں✨🌚

ہلکا سا بھی مسکراؤں ، تو لاجواب لگتی ہوں🌸♦


ڈپریشن انسان کو اندر سے کھوکھلا کر دیتا ہے لیکن ڈپریشن کو اپنے اندر زیادہ طاقت انسان خود دیتا ہے

 زندگی میں کوئی بھی ٹیشن وقتی ہوتی ہے اس کو سوچنا اور خیالوں میں ہی لڑائی کرنا یا خود کی ذات سے بخث کرنا اس کیفیت پہ اگر غور کریں تو سوچنے کی ابتدا اور لڑائی و بخث کی جنگ میں انسان کی طبیعت کافی حد تک چینج ہو جاتی ہے جس سے ڈپریشن بڑتا رہتا ہے اور خبر بھی نہیں ہوتی کیا ہو رہا ہے 

خود کو محفوظ رکھیں اور خیالی جنگ سے پرہیز کریں کیوں کے بیماری کی جڑ ہے 💫

 

عورت کتنی خوبصورت ہے 

یہ اس کی صورت طے نہیں کرتی یہ اس کی زندگی میں شامل ہونے والے مرد کی پسند اور خواہش طے کرتی ہے 

میں نے گلاب چہرہ عورتوں کو رُلتے اور عام شکل و صورت والی عورتوں کو راج کرتے دیکھا ہے ۔۔!😔💔


 مخلص ہونا دنیا کا سب سے زیادہ پرکشش جذبہ ہے،

اگر آپ کسی کو کچھ نہیں دے سکتے مگر اچھے الفاظ تو دے ہی سکتے ہیں،

الفاظ لہجہ نہیں رکھتے مگر تاثیر تو رکھتے ہیں, شاید آپکے الفاظ کسی کے لیے راہ حیات بن جائیں،

ایسے لوگوں کو اللہ‌ پاک دوسروں کے لیے ذریعہ بنا دیتا ہے اپنے تک پہنچنے کا..!

یقین جانیے وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں جن کے الفاظ لوگوں کے دلوں میں رقم ہو جاتے ہیں.!


 

   

 تنہاٸ کی گود میں سر رکھ کر 

    آج پھر ہم زار و قطار رو دیے 😔💔


 جانتے ہیں مُحبت میں ٹُوٹے ہُوئے لوگ بہت مُشکلوں سے خود کو سمیٹتے ہیں بڑی مشقتوں کے بعد وہ اِس قابل ہوتے ہیں کہ ؛ کِسی کا سامنا کر سکیں لیکن پھر ایسا ہوتا ہے کہ ؛ کہیں نا کہیں اُن کا ذکر آ ہی جاتا ہے ، اور پھر سے اِنسان اُن اندھیروں کی طرف لوٹ جاتا ہے جہاں سے اُس نے شروعات کی تھی ، یہ مُحبت بڑی ظالم شے ہے کوئی لاکھ کہے بندہ ایک نا ایک دِن سنبھل جاتا ہے پر سچ کہوں تو ایسا فقط آپ کو حوصلہ دینے کے لیے بولا جاتا ہے ، حقیقت تو یہ *ہے* کہ ؛ مُحبت بُھلائے نہیں بُھولتی...💔🙂



_زندگی اس نہج پہ پہنچ گئی ہےکہ خود کو زندہ رکھنے کے لیے جھوٹی تسلیاں دینی پڑتی ہیں...دل اُچاٹ ہو گیا ہے ہر رشتے سے...اعتماد بھروسہ فقط بے معنی الفاظ رہ گئے ہیں :) ... دماغ ماؤف ہو چکا ہے...اندر ایک شور سا برپا ہے..روزانہ خود سے کتنی ہی بار جنگ لڑنی پڑتی ہے.. آنکھیں بند کرو تو چند الفاظ کانوں میں گونجنے لگتے ہیں یوں لگتا ہے جیسے کسی نے کانوں میں پگھلا سیسہ اُنڈیل دیا ہو😣...ساری قوت جمع کر کے چینخنا چاہتی ہوں پر چینخ نہیں سکتی.. ایسے الفاظ کا ذخیرہ موجود ہے جو کہنا چاہتی ہوں مگر حال یہ ہے کہ زبان پہ قفل لگا چکی ہوں😐...کسی پہ اتنا بھی بھروسہ نہیں رہا کہ حالِ دل کہہ سکوں..اعتماد اتنی بار ٹوٹ چکا ہے کہ اب اگر غلطی سے کسی پہ کر بھی لوں اور وہ دغا دے جاۓ تو شاید اگلی سانس نہ لے پاؤں... اتنا بزدل ہو چکی ہوں کہ بہت دور بھاگ جانا چاہتی ہوں...اتنا دور جہاں کسی کو میری باقیات بھی نہ ملے... شاید پاگل ہونے لگی ہوں...بلکہ شاید نہیں یقیناً میرا دماغ ہِل گیا ہے.💔_*


          

 لوگ محبت نہیں محبتیں کرنے لگے ھیں💔🙃

 طوائف سے وجہ جو پُوچھی جسم فروشی کی...!!

بولی محبت پہ یقین کر کہ گھر سے بھاگی تھی...🙂🖤

 


کہتے ہیں کسی بھی شخص کا دُوسرا چہرہ تلاش کرنے کی کوشِش نہ کرو خواہ تُمہیں یقین ہو کہ وہ بُرا ہے. تُمہارے لیے یہی کافی ہے کہ اُس نے تُمہارا اِحترام کیا اور اپنا بہتر چہرہ تُمہارے سامنے پیش کیا.....


تعلق کا ختم ہونا بھی ٹھیک ہے شروعات ہونا بھی ٹھیک ہےآگے بڑھ جانا اور انکار ہو جانا بھی ٹھیک ہے اکیلے رہنا بھی ٹھیک ہے۔

پتا ہے کیا ٹھیک نہیں ہے۔۔۔۔۔!


ایسی جگہ رہنا جہاں آپ خوش نہیں ہوں۔۔۔جہاں آپ کی قدر نہ ہو جہاں آپکا غیر اہم سمجھا جاتا ہو۔

وہاں رہنا بلکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔.🍁💔

 ایسے ٹوٹا ہے محبت کا بھرم ، آج نہ پوچھ

جھوٹے لگتے ہیں وفاؤں کے دھرم ، آج نہ پوچھ


اپنی اوقات سے بڑھ کر تری خواہش کی تھی

خود سے آنے لگی آنکھوں کو شرم ، آج نہ پوچھ


میں نے ہر باب میں لکھی تھی وفائیں تیری

آخری حرف پہ روتا ہے قلم ، آج نہ پوچھ


سر پہ سایا نہ زمین پاؤں میں چھوڑی تو نے

کیسے بھولوں گا تمہارے یہ کرم آج نہ پوچھ


میرے ہونٹوں پہ یہ خاموش سسکتے نوحے

اور آنکھوں میں ہیں اشکوں کے الم ، آج نہ پوچھ


جس نے انمول دعاؤں کے گہر رول دیے

کیسے روتا ہے وہ پتھر کا صنم ، آج نہ پوچھ


ڈھانپ رکھا تھا دعاؤں کی ردا سے میں نے

کیسے میلا ہوا چاہت کا حرم ، آج نہ پوچھ......

محبت سے بچھڑنے سے بھی زیادہ تکلیف تب ہوتی ھے جب آپ کی ذات پر اس انسان کی طرف سے تہمتیں لگائی جاتیں ہیــــــــں جسے آپ خود سے بڑھ کر محبت کرتے ہوں ۔


تعلقات ساتھ ہنسنے رونے کا نام نہیں بلکہ دوسرے کی ذات سے مکمل وابستگی کا نام ھے جس میں عزت نفس کی پاسداری پہلا درجہ ھے۔


سمجھنا اور کمپرومائز کرنا دوسرا، سکون باہم میسر پہنچانا تیسرا عمل ھے اور برداشت آخری عمل ھے اگر ان میں سے آپ ایک بھی نہیں کر سکتے تو آپ محبت نہیں کر سکتے😔💔


 بہت کُچھ کہنے کو آیا لیکن۔۔نا جانے کیوں اب دل کو خاموش رہنا اچھا لگتا ہے ۔۔۔

: میں تمہیں سوچ سکتی ہوں ،میں اپنی دنیا میں تم سے بے انتہا محبت کرتی ہوں ،مجھے لگتا ہے کہ میں جیسے تم سے محبت کرتی ہوں کوئی کسی سے اتنی نہیں کر سکتا،تمہاری سوچ ہی میری دنیا ہے جہاں سب حسین ،مکمل دنیا ہو،خواب مسکرا رہے ہوں ،خیال رقص کر رہے ہوں ۔۔۔۔اور ان سب میں میرا قہقہ اور تمہاری مسکراہٹ ،تمہاری آنکھوں میں محبت کی ایسی روشنی جس میں ،میں کھو جاؤں ۔۔۔۔تم سے جب سامنا ہوا تو لگا کہ سب سیراب ہے ،دل لگا خالی ویران ہے میں چاہ کے بھی محبت نہیں ڈھونڈ سکی ۔۔۔۔۔جو محبت میں تم سے اپنی سوچ میں کر سکتی ہوں،وہ تم سامنے ہو تو نہیں کر سکتی

میری اذیت کو میرے دکھ کو تم کیا سمجھو گے..😢😢

Comments

Popular posts from this blog

Gazal Urdue

Gazal