Sara Khan Wants Twins 23.5.2021
Sara Khan Wants Twins
Urdue translation
سارہ خان جڑواں بچوں کی خواہش مند
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ وہ جڑواں بچوں کی خواہش مند ہیں اور یہ خواہش ان میں شادی سے پہلے موجود ہے ۔
سارہ خان حال ہی میں اداکارہ منشا پاشا کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں، دوران پروگرام میزبان نے سارہ خان سے حاملہ ہونے کی وائرل خبروں سے متعلق سوال کیا ۔
جس پر سارہ خان کا کہنا تھا کہ ہم نے حمل سے متعلق خبر شیئر نہیں کی، لوگ خود سے اس بارے میں گفتگو کررہے ہیں ، میرا خیال ہے کہ اس حوالے سے جب میں خود بات کرنا چاہوں گی تو زیادہ ٹھیک ہوگا۔
سارہ خان نے شو میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ سے متعلق بھی گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ والدین سے متعلق پوسٹ بلا مقصد شیئر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں
بھارتی گلوکار بھی سارہ خان کی خوبصورتی کے معترف
فلک کو شادی کے لیے انکار کردیا تھا: سارہ خان
کیا اداکارہ سارہ خان امید سے ہیں؟
سارہ خان کا کہنا تھا کہ فلک میرا اب بہت خیال رکھتے ہیں ،ہر وقت میرے لیے کچھ بھی لے آتے ہیں کھانے پینے کے لیےکیوں کہ مجھے کھانے پینے کا بہت شوق ہے اور انہیں مجھے کھلانےکا ۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ شادی سے پہلے سے میری خواہش جڑواں بچوں کی ہے لیکن اولاد اللہ کی دین ہے ،جب بھی ہو چاہے پھر لڑکی ہو لڑکا بس دعا ہے کہ صحت مند ہو ۔
پہلے بچے کے نام سے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلک اور میں مل کر نام رکھیں گے، کیوں کہ میری بہنیں زیادہ ہیں اس لیے مجھے لڑکیاں بہت پسند ہیں ۔
تاہم سارہ خان کی جانب سے گفتگو میں حاملہ ہونے سے متعلق تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید کی گئی ہے ْ۔
Comments
Post a Comment