Balochchitan news 22.5.2011
, #Government_employees_and_reparation As all government employees know that # ad hoc_relief is provided to employees by increasing the salaries of government employees in June every year, I will raise a few questions based on my poor knowledge on this issue and request all employees that Consider these questions and discuss the issue with experienced people in your own office and work out a plan of action to stop further deprivation of employees. Mustang News ,,,,,,,,,,, A few percent to employees in June each year# AdHoc_Relief_Allowance is given which gives a slight increase in salary and the employee is given a red pope for the whole year and he spends the year waiting for a significant increase next year which will improve his expenses. But like every year, this year too, the government has made a complete plan to show its support to the employees. The first question is, have you ever wondered why the government shuts the mouths of employees by giving only ad hoc relief instead of #scale_revision every year? Many possibleThere may be reasons for this but the biggest reason is that ad hoc relief is available only to the present service employee. The service is a relief for the employee, in this way the government saves its resources. If it was an employee, it used to work, it gave relief. And the same goes for the pension of the widow of an employee who dies during service. the secondThe question is that even # 45 %_hous_ rent_allowance is not met in the employee's salary. The 45% allowance of the basic salary of the employee is not paid in full but is cheated as it is paid according to the basic salary of the said scale of 2008 instead of the current salary so that you do not rent a single hostel room in the year 2020. Can take So the question is why instead of giving ad hoc relief, the house rent allowance of the employees is not given according to the existing basic salary? The simple and reasonable answer is that this allowanceThe younger employee needs more because he does not have his own house for housing nor does the government have to allot him a house in the government housing scheme, so he rents a house to cover his head. And he spends more than half of his salary on rent. Large-scale employees, on the other hand, who call it "employees" would be an insult to their bureaucracy, preferring to call themselves "policy makers." YesYes, these bureaucrats do not get the slightest benefit from the increase in house rent allowance as they live in government bungalows and their allowance is deducted from their salaries anyway. In addition, if Sahib Bahadur's wife does not like a flowerpot in the government bungalow, then an open budget is available for the replacement of this flowerpot. Will such a monarchy ever think of renting a small employee's house? There is also a question as to why the #Convention_Allowance was also given according to the scale of # 2005 in this hefty inflation.Arriving? We are living in the year 2020 and taking salaries fifteen years old, in fifteen years a generation grows young and the arrogance of the bureaucracy is not coming here. Yes, there is bureaucracy and pedagogy in this too. These policy makers will never suggest an increase in convention allowance. Because they and their disobedient children make waves in their father's government vehicles. They don't even have the slightest concern about the Convenience Allowance because it is already deducted from their salary in return for which they are paid.Long carts and petrol drums are provided. They don't even know the condition of the millions of employees who are embarrassed on bicycles and motorbikes. This is the 21st century and the system is being run by the British in which the officers used to rule India by grabbing wealth and privileges from the state treasury of Khub Raj. There was no knowledge. But this will not work now, now the roots of Sikhism will have to be uprooted. Employees need to be made awareLet the elite stop depriving them of their rights. These few thousand officers are killing our rights by cooling their rooms with our own blood and sweat by imposing their own policy on employees across the country. This is not a British country. Times are changing now. Think and act on it Spread this message and hashtag so that it becomes a top trend in Pakistan and shakes the door and wall of the upper house.
Urdue translation
,#سرکاری_ملازمین_اور_تنخواہ_میں_ اضافہ
جیسا کہ تمام سرکاری ملازمین جانتے ہیں کہ ہر سال جون میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کرکے ملازمین کو #ایڈہاک_ریلیف فراہم کیا جاتا ہے، میں اسی معاملے پر اپنے ناقص علم کی بنیاد پر چند سوالات اٹھاؤں گا اور تمام ملازمین سے گزارش کرتا ہوں کہ ان سوالات پر غور کریں اور اپنے اپنے دفاتر کے تجربہ کار افراد سے اس معاملے پر بات چیت کرکے کوئی لائحہ عمل ترتیب دیں تاکہ ملازمین کی مزید حق تلفی بند ہو۔
مستونگ نیوز،،،،،،،،،،،
ہر سال جون میں ملازمین کو چند فیصد #ایڈہاک_ریلیف_الاؤنس دیا جاتا ہے جس سے تنخواہ میں معمولی سا اضافہ ہو جاتا ہے اور سال بھر کیلئے ملازم کو لالی پوپ دے دیا جاتا ہے اور وہ اس انتظار میں سال گزارتا ہے کہ شاید اگلے برس خاطر خواہ اضافہ ہو گا جس سے اس کے اخراجات بہتر طریقے سے چل پائیں گے مگر ہر سال کی طرح اس سال بھی حکومت نے ملازمین کو ٹھینگا دکھانے کا مکمل پلان بنا رکھا ہے۔
پہلا سوال یہ ہے کہ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ حکومت ہر سال #سکیل_ریوائز کرنے کی بجائے صرف ایڈہاک ریلیف دے کر ملازمین کا منہ کیوں بند کر دیتی ہے؟
اس کی کئی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہے مگر سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ایڈہاک ریلیف صرف حاضر سروس ملازم کو ملتا رہتا ہے، اس دوران اگر کوئی ساری زندگی سروس کرکے ریٹائرڈ ہو جائے تو اس کی بنیادی تنخواہ پر ہی پنشن بنے گی جبکہ ایڈہاک ریلیف صرف حاضر سروس ملازم کیلئے ریلیف ہوتا ہے، اس طرح حکومت اپنے وسائل بچا لیتی ہے، ملازم تھا تو کام کرتا تھا ریلیف دے دیا، بڈھیا سٹھیا گیا ہے اب اس کو ریلیف دینے کا کیا فائدہ جبکہ کسی کام کا بھی نہیں رہا۔ اور یہی سلوک دوران سروس وفات پا جانے والے ملازم کی بیوہ کی پنشن میں بھی ہوتا ہے۔
دوسرا سوال یہ ہے کہ ملازم کی تنخواہ میں #45فیصد_ہاؤس_رینٹ_الاؤنس بھی پورا نہیں ملتا۔ ملازم کی بنیادی تنخواہ کا 45 فیصد الاؤنس مکمل نہیں دیا جاتا بلکہ دھوکہ دیا جاتا ہے کیونکہ یہ موجودہ تنخواہ کی بجائے سال 2008 کی مذکورہ اسکیل کی بنیادی تنخواہ کے مطابق دیا جاتا ہے جس سے آپ سال 2020 میں ہاسٹل کا ایک کمرہ بھی کرائے پر نہیں لے سکتے۔ تو سوال یہ ہے کہ ایڈہاک ریلیف دینے کی بجائے ملازمین کا ہاؤس رینٹ الاؤنس موجودہ بنیادی تنخواہ کے مطابق کیوں نہیں دیا جاتا؟ اس کا سادہ اور مدلل جواب یہ ہے کہ اس الاؤنس کی ضرورت چھوٹے ملازم کو زیادہ ہے کیونکہ اس کے پاس نا تو رہائش کیلئے اپنا گھر ہوتا ہے اور نا ہی سرکاری ہاؤسنگ اسکیم میں اسے حکومت نے گھر الاٹ کرنا ہوتا ہے، لہذا سر ڈھانپنے کیلئے چھت کے بندوبست کی غرض سے وہ کرائے پر گھر لیتا ہے اور اپنی آدھی سے زیادہ تنخواہ وہ گھر کے کرائے میں جھونک دیتا ہے۔ اس کے برعکس بڑے اسکیل کے ملازمین جنہیں "ملازمین" کہنا ان کی افسر شاہی کی توہین ہوگی، یہ خود کو "پالیسی میکرز" کہلانا پسند کرتے ہیں کیا کبھی ایسی پالیسی بنائیں گے جس سے ان کو خود کوئی فائدہ نا پہنچتا ہو؟ جی ہاں، ان افسر شاہوں کو ہاؤس رینٹ الاؤنس کے بڑھنے کا ذرہ برابر بھی فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ سرکاری بنگلوں میں رہتے ہیں اور ان کا الاؤنس تنخواہ میں سے ویسے بھی کٹ جاتا ہے۔ مزید برآں صاحب بہادر کی بیگم کو سرکاری بنگلے میں کوئی گملا نا پسند ہو تو اس گملے یا کیاری کی تبدیلی کیلئے کھلم کھلا بجٹ بھی دستیاب ہوتا ہے۔ ایسا سکّھا شاہی نظام کیا کبھی چھوٹے ملازم کے گھر کے کرائے کے بارے میں سوچے گا؟
ایک سوال یہ بھی بنتا ہے کہ اس ہوشربا مہنگائی میں #کنوینس_الاؤنس بھی سال #2005کےاسکیل کے مطابق کیوں دیا جا رہا ہے؟ ہم سال 2020 میں جی رہے ہیں اور تنخواہیں پندرہ پندرہ برس پرانی لے رہے ہیں، پندرہ برس میں ایک جنریشن جوان ہو جاتی ہے اور یہاں افسر شاہی نظام کی ڈھٹائی ختم ہونے پر نہیں آ رہی۔ جی اس میں بھی افسر شاہی اور سکّھا شاہی نظام براجمان ہے، یہ پالیسی میکرز کبھی بھی کنوینس الاؤنس بڑھانے کی تجویز نہیں دیں گے۔ کیونکہ یہ خود اور ان کے نافرمان بچے ابا کی سرکاری گاڑیوں میں موجیں مارتے ہیں۔ ان کو کنوینس الاؤنس کی ذرہ برابر بھی فکر نہیں کیونکہ یہ ان کی تخواہ میں سے پہلے ہی کٹ جاتا ہے جس کے بدلے میں ان کو لمبی لمبی گاڑیاں اور پٹرول کے ڈرم دے دئے جاتے ہیں۔ ان کو سائیکل اور موٹر سائیکل پر خجل خوار ہونے والے لاکھوں ملازمین کے حالات کا انداذہ تک نہیں ہوتا۔
یہ اکیسویں صدی ہے اور نظام انگریز کا بنایا ہوا چل رہا ہے جس میں افسران خوب راج کے سرکاری خزانے سے مال اور مراعات ہتھیا کر ہندوستان پر راج کرتے تھے، چھوٹے ملازمین چونکہ ان پڑھ ہوتے تھے اس لیے ان کو تنخواہ اور اس کے اجزاء کا علم ہی نہیں ہوتا تھا۔ مگر اب ایسا نہیں چلے گا، اب سکّھا شاہی کی جڑیں اکھاڑنی پڑیں گی۔ ملازمین کو شعور دلانا ہو گا تاکہ اشرافیہ ان کی حق تلفی بند کرے۔ یہ چند ہزار افسران ملک بھر کے ملازمین پر اپنے فائدے کی بنائی ہوئی پالیسی نافذ کرکے ہمارے ہی خون پسینے پر اپنے کمرے ٹھنڈے کرکے ہمارا حق مارتے ہیں۔ یہ انگریز کا ملک نہیں ہے۔ اب وقت بدل رہا ہے۔ سوچیں اور اس پر لائحہ عمل ترتیب دی جاے
اس میسج اور ہیش ٹیگ کو پھیلائیں تاکہ یہ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن جائے اور ایوان بالا کے در و دیوار ہلا دے۔
Comments
Post a Comment